اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران میں خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس کے حکام اور کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ اگر خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس کی تیس سالہ کوششیں اور اقدامات نہ ہوتی تو آج ہمیں صنعت، معدنیات، انرجی اور اقتصاد سمیت مختلف میدانوں میں وسیع پابندیوں کا سامنا کرنا ہوتا لیکن اس ادارے کی کوششوں کے نتیجے میں اس وقت بہت سی ظالمانہ پابندیاں نہ صرف ناکام ہوگئی ہیں بلکہ داخلی صلاحیتوں کے فروغ کے موقع میں تبدیل ہوگئی ہیں۔
جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی بے مثال صلاحیتوں اور ایران اسلامی کے انقلابی جوانوں کے عزم و محرکات کے سہارے، مسائل برطرف اور راستہ ہموار ہوگیا اور یہ ایک ایسا آئیڈیل ہے جو دوسرے میدانوں میں بھی نمونہ عمل بن سکتا ہے۔ سپاہ انقلاب اسلامی کے ایئر و اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ مقدس دفاع کے دوران کے انقلابی، جہادی اور الہامی جذبے کے ذریعے دیگر میدانوں میں بھی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
/129
14 دسمبر 2019 - 05:08
News ID: 993522
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اس وقت مختلف قسم کی جدید ترین ٹیکنالوجی ملت ایران کے جوانوں کی بنائی ہوئی ہے اور مقامی ساخت کی ٹیکنالوجی نے ایران کو دنیا کے برتر ملکوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔